LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

راولپنڈی (اردو ٹائمز) پولیس کے کانسٹیبل خاور یعقوب خالق حقیقی سے جا ملے، نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں راجڑ علاقہ تھانہ چونترہ میں ادا کردی گئی

راولپنڈی ( ) راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبل خاور یعقوب خالق حقیقی سے جا ملے، نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں راجڑ علاقہ تھانہ چونترہ میں ادا کردی گئی،نماز جنازہ میں پولیس افسران و اہلکاروں سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،کانسٹیبل خاور یعقوب ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہونے پر ہسپتال میں زیر علاج تھے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبل خاور یعقوب خالق حقیقی سے جا ملے،متوفی کانسٹیبل کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں راجڑ علاقہ تھانہ چونترہ میں ادا کردی گئی،نماز جنازہ میں پولیس افسران و اہلکاروں سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،کانسٹیبل خاور یعقوب ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہونے پر ہسپتال میں زیر علاج تھے،جو دوران علاج معالجہ رضائے الہی سے وفات پا گئے،متوفی کانسٹیبل سال2015کو محکمہ میں بھرتی ہوئے اور سلامی گارد پولیس لائنز میں تعینات تھے،سی پی او راولپنڈی سیدخالدہمدانی کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل خاور یعقوب محنتی اورخوش اخلاق پولیس آفیسر تھے، راولپنڈی پولیس دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *