حویلیاں (اردو ٹائمز) تھانہ حویلیاں کی حدود لڑی میں نوجوان کے قتل پر خاتون سمیت 04 افراد کے خلاف مقدمہ درج

حویلیاں (اردو ٹائمز)( کرائم رپورٹر ) ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے میں آپریشن شروع
مدعی مقدمہ مشتاق ولد علی مردان کے مطابق آج دوپہر کے وقت مدعی سمیت مقتول اور دو مزید افراد لڑی کے مقام پر مویشی چرانے میں مصروف تھے کہ ملزمان دانش اور اویس ساکنان لنگرہ آئے اور توں تکرار کے بعد مقتول کو بزریعہ فائرنگ قتل کر کے موقع سے فرار ہو گئے ، مدعی کے مطابق ملزمان نے جاوید ولد رسول خان اور نائمہ دختر جاوید خان کی ایماء پر مقتول کو قتل کیا جبکہ سابقہ وجہ عداوت مقدمات فوجداری ہیں ۔
تاہم پولیس کسٹڈی کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، معاملہ مکمل طور پر ذاتی نوعیت کا ہے