LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسلام آبادٹریفک پولیس کے افسران کی کارکردگی اور ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز فیض آباد میں سائیکالوجیکل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ،ورکشاپ کا مقصد ٹریفک پولیس افسران کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور درپیش مسائل کو حل کرنا ہے

ازدفتر افسر تعلقات عامہ
اسلام آباد پولیس
***

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران کی استعداد کا ر کو بڑھانے ،ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ کلینیکل اینڈ پروفیشنل نفسیات کے طلباءکے تعاون سے ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز فیض آباد میںسائیکالوجیکل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،جس میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 150 سے زائدمرد اور خواتین پولیس افسران نے شرکت، ورکشاپ میں طلباءنے افسران کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مختلف ذہنی مشقوں کے متعلق آگاہی فراہم کی اور اپنے قیمتی تجربات شئیر کئے، سی ٹی اواسلام آباد محمد سرفراز ورک نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ہمہ وقت شاہراﺅں پر اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میںمصروف عمل ہوتے ہیں،جبکہ اسلام آباد میں مختلف امن و عامہ اور ہنگامی صورتحال کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے، جس سے افسران و جوانوں کو ناصرف جسمانی بلکہ ذہنی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتاہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے افسران و جوانوں کیلئے اس طرح کی سائیکالوجیکل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد امن و عامہ کی صورت حال کے پیش نظر افسران و جوانوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور درپیش مسائل کو حل کرنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایسی ورکشاپ کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ افسران اپنے فرائض منصبی کی بہترین انجام دہی کو یقینی بناسکیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com