LOADING

Type to search

قومی خبریں

صوبائی صدر پی پی پی محمد علی شاہ باچا کا پارٹی رہنما بیگم طہماس کی وفات پر اظہار افسوس

پشاور۔ 26 مئی : پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر وزیر مملکت محمد علی شاہ باچا نے پارٹی رہنما بیگم طہماس کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔  تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ بیگم طہماس کی وفات سے پی پی پی خیبر پختونخوا ایک شفیق، محنتی اور دیرینہ کارکن سے محروم ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی ہمیشہ وفادار رہی ہے۔  وزیر مملکت نے پی پی پی خواتین ونگ کی صوبائی جنرل سیکرٹری شازیہ طہماس سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے  ہوئے کہا کہ مرحومہ کی خدمات طویل عرصے تک یاد رکھی جائیں گی۔  پیپلز پارٹی شازیہ طہماس کے غم میں برابر  کی شریک ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com