پینتالیس شہدا کے خاندانوں کو93کروڑ 25لاکھ روپے مالیت کے مکانات دیئے گئے، سربراہ لاہور پولیس
لاہور۔27مئی (اے پی پی):لاہور پولیس نے فرائض کی سر انجام دہی میں جانیں قربان کرنے والے افسران و اہلکاروں کے اہل خانہ اور غازیوں کی بھلائی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔لاہور پولیس کی جانب سے2017 سے اب تک ڈسٹرکٹ ویلفیئر فنڈ سے مالی امداد کی مد میں 759خاندانوں میں ایک ارب 44کروڑ21 لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔یہ بات سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کی جانب سے 45شہدا ءکے خاندانوں کو93کروڑ 25لاکھ روپے مالیت کے مکانات دیئے گئے ہیں۔ شہدا ءکے ورثا کے 2131خاندانوں کو آخری تنخواہ کی ادائیگی کی مد میں 6 کروڑ25لاکھ 83ہزار 632 روپے، جہیز فنڈ کی مد میں 3388خاندانوں میں 16کروڑ 94لاکھ روپے، گزارہ الانس کی مد میں 6389خاندانوں میں 16کروڑ 49لاکھ 55ہزار9سو 79 روپے، ملازمین کے بچوں کے سکالر شپس کی مد میں 4279خاندانوں میں 13کروڑ 57لاکھ 51ہزار 362روپے اور 11خاندانوں کے حافظ قرآن بچوں میں 11لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی گئی ہے