فلائی جناح نے کراچی اور اسلام آباد کے درمیان پروازوں کی تعداد میں اضافہ کردیا
(پریس ریلیز) پاکستان کی نئی سستی ترین ایئر لائن،فلائی جناح نے کراچی اور اسلام آباد کے درمیان پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے نئے شیڈول کا اعلان کیا ہے،جو کہ یکم جون2023سے نافذالعمل ہوگا۔ایئر لائن اب کراچی اور اسلام آباد کے درمیان مسافروں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہفتہ میں تین پروازیں چلائے گی۔
یکم جون 2023 سے اسلام آباد کے لیے تیسری پرواز کا شیڈول (مقامی اوقات کے مطابق)
Flight:9P 672, Departure: Karachi,Time:13:00, Arrival: Islamabad,Time:15:00,Aircraft:Airbus 320, Frequency:Daily
Flight:9P 673, Departure: Islamabad,Time:15:40, Arrival: Karachi,Time:17:40,Aircraft:Airbus 320, Frequency:Daily
جیسے جیسے موسم گرما قریب آرہا ہے،ان دو بڑے شہروں کے درمیان سستی اور قابل بھروسہ فضائی سفر کی طلب میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،فلائی جناح کا مقصد کنیکٹیویٹی کو بڑھانا اور کاروبار و تفریح کی غرض سے سفر کرنے والے مسافروں کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے ہموار اور خوشگوار سفر کے تجربہ کو یقینی بنانا ہے۔
فلائی جناح معیاری سروس،موثر آپریشنز اور زیادہ کنیکٹیویٹی پیش کرتے ہوئے مسافروں کے تجربہ کو ترجیح پر رکھتے ہوئے انتہائی کم قیمت پر قابل بھروسہ اور آرام دہ سفر کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے۔اس وقت فلائی جناح پاکستان کے پانچ بڑے شہروں کو ملاتی ہے،جن میں کراچی،اسلام آباد،لاہور،پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں۔
فلائی جناح کے بیڑے میں فی الحال تین جدید ائیر بس320شامل ہیں،اکانومی کیبن میں مسافروں کو اضافی آرام کی فراہمی کیلئے کشادہ نشستوں کا استعمال کیا گیا ہے،ہوائی جہاز میں مفت آن لائن اسٹریمنگ سروس”اسکائی ٹیم“بھی دستیاب ہے،جس سے مسافر تفریح کے وسیع تر انتخاب کو اپنی ڈیوائسز پر بھی منتقل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ مسافر انتہائی مناسب قیمتوں پر ”اسکائی کیفے“کے مینیو سے ناشتہ،سینڈوچز اور مختلف اقسام کے دیگر پکوانوں سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
مسافر فلائی جناح کی ویب سائٹ www.flyjinnah.com), ،کال سینٹر 021-3565096 ،یا ٹریول ایجنسیوں کے ذریعہ اپنی پروازیں بک کراسکتے ہیں۔