LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسلام آباد پولیس کے 240افسران کی اگلے عہدوں پر ترقیاں مل گئیں

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی پولیس کے 240افسران کی اگلے عہدوں پر ترقیاں ہوگئیں۔ڈی آئی جی ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کی زیر صدارت ڈپارٹمنٹل پروموشن بورڈز کا اجلاس ہوا۔

پروموشن بورڈ نے 2 انسپکٹرز، 20 سب انسپکٹر، 55 اے ایس آئیز، 65 ہیڈ کانسٹیبلز کی اگلے عہدوں پر ترقی کی سفارش کی۔کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کی ترقی کا بورڈ اے آئی جی لاجسٹکس شعیب مسعود کی زیرِ صدارت ہوا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ نے 98 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے رینک پر ترقی کی سفارش کی۔آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ پروموشن ہر افسر کا بنیادی حق ہے، بڑی تعداد میں ترقیوں سے افسران کا مورال بلند ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com