LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ راجہ عثمان کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی، چوری کی وارداتوں میں مطلوب 02 رکنی ساجی گینگ گرفتار

راولپنڈی ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ راجہ عثمان کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی، چوری کی وارداتوں میں مطلوب 02 رکنی ساجی گینگ گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کے 09 تولے طلائی زیورات اور مسروقہ رقم 06 لاکھ 25 ہزار روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں مطلوب 02 رکنی ساجی گینگ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں سرغنہ ساجد عرف ساجی اور علی عباس شامل ہیں، ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے 09 تولے طلائی زیورات اور مسروقہ رقم 06 لاکھ 25 ہزار روپے برآمد ہوئے، ملزمان گھروں سے شہریوں کی قیمتی اشیاء چوری کرتے تھے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او واہ کینٹ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com