LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) حکومت کا سروسز چیفس کی مدت ملازمت 5سال کرنے ، سپریم کورٹ ججز کی تعداد 34کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت نے سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کرنے اور سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے قومی اسمبلی میں آج بلز پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا جس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا جانے کا امکان ہے ساتھ ہی پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا بل منظوری کے لیے پیش ہوگا جس میں حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق 1997 میں منظور کی گئی شق میں ترمیم کی جائے گی۔
اسی طرح آرمی ایکٹ میں ترمیم کے تحت سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں اضافے پر غور کیا جائے گا اور سروسز چیف کی مدت 3 سے بڑھا کر 5 سال کیے جانے کا امکان ہے۔طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل پراتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔قومی اسمبلی اجلاس کچھ دیر میں ہوگا جس میں اہم قانونی سازی کا امکان ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com