LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات، چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد (آئی پی ایس )پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی ملاقات میں چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے معاملے پر گفتگو ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ملاقات کے دوران اپوزیشن اور اسپیکر کے درمیان چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
ذرائع نے کہا ہے کہ اسپیکر کی جانب سے اپوزیشن سے پی اے سی کے چیئرمین کے لیے پینل کے نام مانگے گئے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر اصرار کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com