LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آ باد (اردو ٹائمز) ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ کی شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی مہم جاری

ازدفتر افسرتعلقات عامہ
اسلام آباد پولیس
***
پریس ریلیز
اسلام آ باد ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ کی شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی مہم جاری،
ٹریفک پولیس افسران نے شہریوں میں وفاقی دارلحکومت میں زیر تعمیر فلائی اوورز اور انڈر پاسز کے متعلق ڈائیورشن پلان تقسیم کئے شہریوں کو راہنمائی کی اور انہیں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی بھی فراہم کی ۔
تفصیلات کے مطا بق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارلحکومت میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے ،وفاقی دارلحکومت میں فلائی اوورز ،انڈر پاسز کی تعمیر کے دوران متاباد ل راستوں اور شہریوں کوٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کر رکھا ہے ،اس ضمن میں اسلام آباد ٹریفک پولیس افسران نے شہریوں میں وفاقی دارلحکومت میں زیر تعمیر فلائی اوورز اور انڈر پاسز کے متعلق ڈائیورشن پلان تقسیم کئے شہریوں کو متابادل راستوں کے متعلق راہنمائی کے ساتھ انہیں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی بھی فراہم کی ،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کو متابادل راستوں اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں، شہریوں کو بغیر لائسنس کے گاڑی اور موٹر سائیکل چلانا،روڈ پر پیدل چلنے والوں کے حقوق،غلط پارکنگ،بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانا،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا،فینسی و غیرنمونہ نمبر پلیٹس کے استعمال،،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال،اپلائیڈ فار گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا استعمال اور دیگر ٹریفک قوانین شامل ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اس آگاہی مہم کا مقصد وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا،شہرکو حادثات سے محفوظ بنانا،ٹریفک قوانین کی بلا امتیاز عملداری کو یقینی بنانا اور شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنا ہے شہریوں کی جانب سے اسلام آباد پولیس کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے،سی ٹی او اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے ٹریفک پولیس افسران سے تعاون کریں تاکہ خود کو اور دوسروں کو حادثات سے محفوظ رکھ سکیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com