پشاور (اردو ٹائمز) گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلی علی امین کی گورنر ہا ئو س میں ملاقات
پشاور(آئی پی ایس ) گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی کی گورنر ہا ئو س میں ملاقات ہوئی۔وزیراعلی کا گورنر ہا ئو س پہنچنے پر گورنر نے پر تپاک استقبال کیا، امن و امان اور متعدد دیگر مسائل و حقوق کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر اور وزیراعلی نے صوبہ کی معاشی ترقی کے لئے قیام امن اور وفاق سے قیام امن کے حوالہ سے مسائل کے حل کی مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔ملاقات میں سکیورٹی کے لئے دستیاب وسائل کے حصول کے لییمتحد ہوکر کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا، صوبہ میں سیاحت کے فروغ اور عوامی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق سے متعلق مسائل کے حل کے میں وفاقی حکومت سے رابطہ کروں گا، صوبہ کے وکیل کا کردار ادا کروں گا۔گورنر اور وزیراعلی کی ملاقات صوبائی وزیر کی حلف برداری تقریب میں ہوئی۔