LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) جرائم پیشہ کے خلاف گرینڈ آپریشن ہو گا۔ ایس پی رورل پری گل ترین کا کھلی کچہری سے خطاب

ڈی ایس پی سہالہ سرکل سجاد بخاری کی قبضہ مافیا کو کھلی وارننگ
اسلام آباد  ماڈل ٹاؤن ہمک میں آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر کھلی کچہری منعقد ہوئی۔پولیس افسران، تھانہ لوہی بھیر، تھانہ ہمک، تھانہ سہالہ کے ایس ایچ اوز اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد میں شرکت۔ عوام نے افسران کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ سب سے زیادہ شکایات قبضہ مافیا، چوری ڈکیتی، منشات فروشی اور ٹریفک کے حوالے سے تھیں۔ ڈی ایس پی سہالہ سرکل سجاد بخاری نے شکایات سنیں اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ایس پی سواں زون نے پولیس اور عوام میں فاصلے کم کرنے پر زور دیا۔ علاقہ کی سیاسی سماجی شخصیت حاجی ملک عادل نے علاقہ میں موجود مسائل سے پولیس کے اعلی افسران کو آگاہ کیا۔ سنیر رپورٹر عبید قریشی کی جانب سے پوچھے گئے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کے سوال پر ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ ایس عناصر کو آخری وارننگ دے رہا ہوں قبضہ چھوڑ دیں یا پھر جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانے کے لیے تیار رہیں۔ کھلی کچہری میں موجود معززین، تاجر برادری کے رہنماوں نے پولیس کے اعلی افسران کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com