راولپنڈی (اردو ٹائمز) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی منشیات سپلائرز کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری، لیڈی منشیا ت سپلائر سمیت 08 ملزمان گرفتا
راولپنڈی سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی منشیات سپلائرز کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری، لیڈی منشیا ت سپلائر سمیت 08 ملزمان گرفتار، 110 گرام آئس اور ساڑھے 06 کلو سے زائد چرس برآمد۔تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم سلیمان سے 110 گرام آئس، صدر بیرونی پولیس نے ملزم ضغیم سے 01 کلو 320 گرام چرس برآمد کی، پیرودہائی پولیس نے ملزمہ عائشہ بی بی سے 01 کلو 700 گرام چرس، ملزم سردار سے 01 کلو 650 گرام چرس برآمد کی، آر اے بازار پولیس نے ملزم ناصر سے 630 گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے ملزم کامران سے 550 گرام چرس برآمد کی، دھمیال پولیس نے ملزم نعیم سے 660 گرام چرس، چکری پولیس نے ملزم شیراز سے 150 گرام چرس برآمد کی، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔