LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) متاثرین کے حقوق سلب کرنے کی سی ڈی اے حکام کی موزموم سازش، اسلام آباد کے ارکان اسمبلی اور متاثرین کی بڑی بیٹھک ، آئندہ کے لائحہ کی تفصیلات

اسلام آباد متاثرین کے حقوق سلب کرنے کی سی ڈی اے حکام کی موزموم سازش،، اسلام آباد کے ارکان اسمبلی اور متاثرین کی بڑی بیٹھک کل ہو گی،اجلاس میں اسلام آباد کی مقامی قیادت، تینوں حلقوں کے ممبران قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،انجم عقیل خان،راجہ خرم نواز شہزاد، اور ایم این اے ملک ابرار احمد شریک ہوں گے۔سید ظہیر احمد شاہ صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فیڈرل کیپیٹل کے مطابق متاثرین اسلام آباد کے خلاف سرگرم سی ڈی اے حکام اور بیورو کریسی میں موجود مخصوص مافیا اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کی خاطر متاثرین کے حقوق کو سلب کرکے انھیں بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی سازش میں بند کمروں میں بیٹھ کر خفیہ طور پر دن رات غیر منصفانہ اور ناجائز رولز کی منظوری میں مصروف عمل ہیں۔

اس سلسلے میں اسلام آباد کی مقامی قیادت، تینوں حلقوں کے ممبران قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،انجم عقیل خان،راجہ خرم نواز شہزاد، اور ایم این اے ملک ابرار احمد بخوبی آگاہ ھیں اور اپنے اپنے حلقے کے متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ سرکاری مافیا کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ھونے دیں گے اور متاثرین کو بنیادی حقوق کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس سلسلے میں کل 17 نومبر 2024 بروز اتوار سہ پہر 4 خداداد ھائٹس پر آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا جا رھا ھے جس میں اسلام آباد سے تینوں ممبران قومی اسمبلی شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com