اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان کی مالی اعانت، روزگار کے مواقع پیدا کرنا ترجیح ہے: امریکی سفیر
اسلام آباد: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ 2005ء سے لیکر اب تک امریکہ نے پاکستان میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے 7 دہائیوں پر محیط پاک امریکا شراکت داری کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کا فائدہ پاکستانی عوام کو پہنچانا ہے۔
ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکی تعاون سے حفظانِ صحت کی سہولتوں تک رسائی میں بھی اضافہ ہوا، قرضوں کے بجائے مالی اعانت، روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر ہماری توجہ ہوتی ہے۔