جدہ (اردو ٹائمز) سعودی عرب: فیفا ورلڈکپ 2034 کیلئے جدید طرز پر اسٹیڈیم کا خوبصورت ڈیزائن تیار
جدہ (آئی پی ایس )سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ کیلئے جدید طرز پر اسٹیڈیم کا خوبصورت ڈیزائن تیار کرلیا۔ سعودی عرب فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی کے حقوق حاصل کرنے کے لیے مضبوط امیدوار ہے۔سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں اور جدید طرز پر اسٹیڈیم کا خوبصورت ڈیزائن تیار کرلیا ہے۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شاہ سلمان اسٹیڈیم میں 92 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی اور یہ اسٹیڈیم 2029 کے آخر میں تیار ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فیفا ورلڈکپ کی میزبانی قطر نے کی تھی جس کے چرچے پوری دنیا میں ہوئے۔