LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) جو کوئی بھی پاکستان کی سیکورٹی میں رکاوٹ بنے گا ، اسے نتائج بھگتنا ہونگے، آرمی چیف

اسلام آباد(آئی پی ایس )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، کوئی یونیفارم میں اور کوئی یونیفارم کے بغیر، ہم سب نے ملکر دہشت گردی کے ناسور سے لڑنا ہے۔
اپیکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے،آئین ہم پر پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سیکورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے،جو کوئی بھی پاکستان کی سیکورٹی میں رکاوٹ بنے گا اور ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com