LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

لاہور (اردو ٹائمز) سموگ کی دوبارہ واپسی، لاہور ایک بار پھر آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

لاہور: سموگ نے لاہور کو نشانے پر رکھ لیا، صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں دنیا بھر میں سرفہرست ہے۔
باغوں کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح 593 پر پہنچ گئی جبکہ بھارتی شہر دہلی 372 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے اور کراچی 214 ایئرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
لاہور کینٹ میں اے کیو آئی 876 اور شملہ پہاڑی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 840 ریکارڈ کی گیا، ڈی ایچ اے میں فضائی آلودگی کی شرح 682 پر جا پہنچی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی سموگ میں کمی کے باعث تعلیمی ادارے کھلے تھے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار میں بھی نرمی کی گئی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com