LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

لاہور (اردو ٹائمز) پی ٹی آئی احتجاج سے قبل پنجاب بھر کی جیلوں کے افسران تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (آئی پی ایس )پی ٹی آئی کے احتجاج سے قبل پنجاب بھر کی جیلوں کے افسران تبدیل کر دیئے گئے، محکمہ داخلہ پنجاب نے تقرر و تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت کل 298 پوزیشنز پر تقرر و تبادلے کی منظوری دیدی گئی ۔
محکمہ جیل خانہ جات میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کا محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، کل 298 پوزیشنز پر تقررو تبادلوں کی منظوری دی گئی ہے ۔محکمہ جیل کی جانب سے بتا یا گیا ہے کہ 7 سپرنٹنڈنٹ، 15 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، 2 ماہر نفسیات کا تبادلہ کیا گیا ہے، 7 آفس سپرنٹنڈنٹ اور 29 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کو بھی ہٹا دیا گیا ۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق 40 چیف وارڈز، 30 ہیڈ وارڈرز اور 150 وارڈرز کا بھی تبادلہ کرکے سپرنٹنڈنٹ جیل ثاقب نذیر اے آئی جی انڈسٹریز انسپکٹریٹ آف پریزن بن گئے ہیں۔اشتیاق احمد گل کو پرنسپل پنجاب پریزن سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لاہور، اختر اقبال سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل گجرات محمد آصف عظیم سپرنٹنڈنٹ جوینائل جیل فیصل آباد لگایا گیا ہے۔
محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق محمد ارشد کورس کمانڈنٹ پنجاب پریزن اسٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال ، رسول بخش کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر، نازک شہزاد کومظفرگڑھ تعینات کردیا گیا۔محکمہ داخلہ پنجاب نے تقرر و تبادلے کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سہیل نبی گل ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانولہ تعینات ہو گئے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com