LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) حکومت کا عمرہ زائرین سے سعودی عرب میں بھیک نہ مانگنے کا حلف لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )عمرہ اور حج کے بہانے سعودی عرب جا کر بھیک مانگنے والے پاکستانیوں کی سعودی شکایات سے تنگ حکومت پاکستان نے سعودی عرب میں گداگری کے انسداد کے لیے عمرہ زائرین پر نئے ضوابط لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت نے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے زائرین سے گداگری نہ کرنے کا تحریری اقرار نامہ لینا شروع کردیا ہے۔اس تحریری اقرار نامے میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ سعودی عرب میں گداگری پر سزا ہوسکتی ہے، نیز پاکستان واپسی پر ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
اس کے علاوہ عمرہ ویزے کو استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب میں گداگری کرنے والوں کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com