اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسلام آباد پولیس کے افسران امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیارہیں
ازدفتر افسرتعلقات عامہ
اسلام آباد پولیس
***
پریس ریلیز
اسلام آباد پولیس کے افسران امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیارہیں،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ، شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں،ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن وعامہ کی صورتحال کے حوالے سے ضلع بھر کے افسران کیلئے خصوصی بر یفنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس ایچ اوزاوردیگر پولیس افسران نے شرکت کی،اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام افسران لاءاینڈآرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیارہیں،اسلام آباد پولیس کسی بھی عناصر کو شہرکے امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے گی،انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کی کہ وہ اپنے علاقہ حدود میں گشت کو مزید موثر بنائیں اورکسی بھی لاءاینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کے لئے نفری کو بریف کریں ،تمام افسران ڈیوٹیوں کو خود چیک کریںاور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں اور ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن وعامہ کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ اسلام آباد پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق “پکار “15-یا پر اطلاع دیں، اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔