LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

لاہور (اردو ٹائمز) پنجاب دوروز کیلئے مجھے دے دیں کوئی احتجاج کر جائے تو استعفی دے دوں گا: گورنر

لاہور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پنجاب دوروز کیلئے مجھے دے دیں کوئی احتجاج کر جائے تو استعفی دے دوں گا۔دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی جماعت احتجاج کرنا چاہتی تو کرے ،مگر احتجاج کے حوالے سے تحریک انصاف کا سابقہ ریکارڈ خراب ہے، تحریک انصاف اور حکومت میں اعتماد کا فقدان ہے، جب بھی ان کو حکومت نے اجازت دی انہوں نے توڑ پھوڑ کی۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے سے احتجاج کیلئے لوگ اکٹھے ہو سکتے ہیں لیکن پنجاب سے لوگوں کا نکلنا بہت مشکل ہے، احتجاج کیلئے نکلنا کسی نے نہیں مگر ہر طرف کنٹینر لگا دئیے جاتے ہیں، پنجاب دو روز مجھے دے دیں،اگر کوئی احتجاج کر جائے تو استعفی دے دوں گا۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پچھلے احتجاج میں بھی کوئی نہیں نکلا تھا، ہم جس الائنس میں ہیں وہ مجبوری ہے، تاہم حالات بہتر تو ہوئے ہیں۔

عمران خان کی اہلیہ کے حوالے سے بیان پرسردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بشری بی بی نے جھوٹ بولا، ووٹ بنانے کے لیے سب کچھ کیا جا رہا ہے، دوست ملک پر بڑا الزام لگایا جو افسوسناک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی پی پی کا الائنس چلے گا تو ملک اور جمہوریت کے لئے بہتر ہو گا ، اگر سسٹم نہ چلا تو نقصان ن لیگ کا ہوگا کیونکہ ڈرائیونگ سیٹ پر ن لیگ بیٹھی ہے، یہ الائنس محبت کا الائنس نہیں ہے، یہ پاکستان کیلئے ہے آج ہم حکومت سے الگ ہو جائیں تو حالات خراب ہو جائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com