LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) نومئی کیس کے پہلے 10مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں، 4افغان شہری بھی شامل

اسلام آباد (آئی پی ایس )انسداد دہشت گردی عدالت سے 9 مئی کیس کے پہلے 10 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں، مجرمان کی سزا میں 6 سال تک قید اور جرمانہ شامل ہے، سزا یافتہ 10 افراد میں 4 افغان شہری بھی شامل ہیں جو مختلف علاقوں میں مقیم تھے۔سزایافتہ مجرمان میں عابد محمود ولد محمد ثاقب ، احسن ایاز ولد محمد ایاز، نعیم اللہ ولد عبدالقادر،مطیع اللہ ولد امین خان ، شوکت ولد فضل داد ، ذاکر اللہ ولد بسم اللہ خان شامل ہیں ۔
کل 17 مجرمان کیخلاف 10 مئی کو ایف آئی آر 626/24 درج کی گئی تھی ، نامزد ملزمان میں سے ایک کو بعد از تفتیش بری کر دیا گیا ، 6 مجرم روپوش ہیں جبکہ 10 کو سزائیں سنائی گئیں ۔روپوش مجرمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ گرفتار ہوتے ہی انہیں فوری عدالت میں پیش کرنے کاحکم بھی دیا گیا۔عدالت نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں شامل مجرمان بشمول ماسٹر مائنڈز اور سہولت کاروں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com