LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

پشاور (اردو ٹائمز) احتجاجی قافلے کی قیادت پر اختلافات، علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی آمنے سامنے

پشاور: (آئی پی ایس) پی ٹی آئی میں احتجاج کے معاملے پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے، بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان احتجاجی قافلے کی قیادت پر تکرار ہوئی۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی پشاور سے نکلنے والے قافلے کی قیادت کرنے کی خواہاں ہیں جبکہ علی امین گنڈا پور کہہ رہے ہیں بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
جھگڑے کے بعد سابق خاتون اول بشریٰ بی بی گاڑی میں بیٹھی رہیں جبکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور واپس اپنے گھر چلے گئے، اندرونی اختلافات کے باعث احتجاجی قافلہ روانہ نہیں ہو سکا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com