ہری پور (اردو ٹائمز) عمر ایوب کے قافلے پر شیلنگ، موٹروے ایم ون پر کارکنوں نے آگ لگادی
ہری پور (آئی پی ایس )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی سربراہی میں ہری پور سے نکلنے والے قافلے پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی اطلاعات ہیں۔
قائد حزب اختلاف عمرایوب خان کی قیادت میں پی ٹی آئی احتجاج کے لیے ہری پور سے اسلام آباد کے لئے قافلہ روانہ ہوا۔ہری پور سے روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہماری کال کی کامیابی یہ ہی ہے کہ حکومت نے پورے ملک کو اسلام آباد اور راولپنڈی سے منقطع کر دیا ہے، موٹر وے مرمتی کام کے بہانے بند کر دی گئی ہے۔
تاہم، پنجاب کے پی بارڈر جھنڈ کے مقام پر قافلہ پہنچنے پر پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کی گئی۔دوسری جانب اٹک موٹروے ایم ون پرغازی سے پہنچنے والے قافلے کے کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھرا کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔قافلے کے کارکنوں نے موٹروے پر آگ لگائی اور اس دوران پولیس سامنے کھڑی انھیں وارننگ دیتی رہی۔