LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

کراچی (اردو ٹائمز) عمران خان این آر او چاہتے ، پی ٹی آئی کا طرز سیاست ٹھیک نہیں، ناصر حسین شاہ

کراچی(آئی پی ایس )وزیر سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان این آر او چاہتے ہیں ، پی ٹی آئی کا طرز سیاست ٹھیک نہیں۔شہر قائد میں وزیر سندھ ناصر حسین شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی توڑ پھوڑ اور انتشار کی سیاست کرتی ہے، پی ٹی آئی والے نو مئی سے متعلق جھوٹ بولتے ہیں، نو مئی کو جلاو گھیراو کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان این آر او چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے وکلا کیس لڑنے کی بجائے سیاست کر رہے ہیں، تحریک انصاف کا یہ طرز سیاست ٹھیک نہیں ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، عمران خان کی رہائی احتجاج سے نہیں عدالتوں سے ہوگی۔ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پرامن احتجاج کی حمایت کرتی ہے ، شہر قائد سے اچھی خبریں آتی ہیں ، اس کا تمام کریڈٹ ذوالفقار شاہ کو جاتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com