LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسلام آباد میں ابھی تک مکمل خاموشی ہے کوئی احتجاج نہیں ہوا، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاجی کال نہیں یلغار کی دھمکی دی ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جڑواں شہروں میں مکمل طور پر امن ہے، اسلام آباد میں ابھی تک مکمل خاموشی ہے کوئی احتجاج نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کی کال مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے، پولیس کو پی ٹی آئی رہنماؤں نے از خود گرفتاریاں دی ہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی حفاظت کے لیے راستہ بند کیے ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی کے احتجاج کا مقصد انتشار پھیلانا ہوتا ہے، ہمارے پاس انٹیلیجنس معلومات ہوتی ہیں کہ گزشتہ احتجاج میں ان کی گاڑیوں میں اسلحہ تھا، ان گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی سیاست سے انتشار پھیل رہا ہے، پی ٹی آئی کا احتجاج مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بیلاروس کا آج پہنچ رہا ہے، کل ان کا صدر اسلام آباد پہنچے گا، اس طرح احتجاج کی کال دے کر یہ کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی والے ہمیشہ جلاؤ گھیراؤ انتشار کی سیاست کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کی یلغار سے کسی قیدی کو رہا نہیں کیا جاسکتا، پی ٹی آئی کے انتشار سے شہریوں کے آئینی حقوق متاثر ہوئے ہیں، کے پی وزیراعلی بار بار اسلام آباد میں حملہ ور ہوتے ہیں، کے پی میں کوئی فلاحی پروجیکٹ نظر نہیں آتا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com