LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اہم اجلاسوں کا انعقاد ۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اہم اجلاسوں کا انعقاد ۔
آئی جی اسلام آباد نے پولیس فورس میں خالی اسامیوں پر جاری بھرتی کے عمل اور سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیا،
انہوں نے تمام افسران کو میرٹ اور شفافیت پر بھرتی کے عمل کو مکمل کرنے اور سیف سٹی کی استعداد کار کو بڑھانے کے احکامات جاری کیے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹر ل پولیس آفس اسلام آباد میں اہم اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا،جن میں ڈی آئی جی سکیورٹی/ہیڈ کوارٹرز محمد جواد طارق، ڈی جی سیف سٹی شاکر حسین داوڑ ،اے آئی جی آپریشنز /اسٹیبلشمنٹ عبدالحق عمرانی اور ایس ایس پی سیف سٹی محمد شعیب خان سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس میں جاری بھرتی کے عمل کا جائزہ لیا،انہوں نے تمام افسران کو بھرتی کے عمل کو شفافیت اور میرٹ پر جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے،انہوں نے تمام افسران کو ہدایات دی کہ وہ جذبہ خدمت سے سرشار پڑھے لکھے نوجوانوں کو پولیس فورس کا حصہ بنائیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ انہیں تمام سہولیات بہم مہیا کی جا سکیں ،آئی جی اسلام آباد نے سیف سٹی اسلام آباد کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا،ڈی جی سیف سٹی نے آئی جی اسلام آباد کو مجموعی طور پر سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سیف سٹی کی استعداد کار کو بڑھایا جائے اور انوسٹی گیشن ونگ کو زیادہ سے زیادہ تکنیکی معاونت فراہم کی جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com