LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ہلاکتوں کا پروپیگنڈا، ایف آئی اے نے جھوٹ پھیلانے والوں کے خلاف شکنجہ کس لیا، مقدمہ درج

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کی فائنل کال اور ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کے معاملہ پرایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے والوں کے خلاف شکنجہ کس لیا ۔
ایف آئی اے نے سوشل میڈیا ایکٹویسٹوں کے خلاف سائبرٹیرارزم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرادیا۔مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے 10سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کر کے گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com