LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

راولپنڈی (اردو ٹائمز) جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان و دیگر پر عائد فرد جرم میں کیا الزامات ہیں؟

راولپنڈی(آئی پی ایس ) 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور دیگر پر عائد فرد جرم میں الزامات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔جمعرات کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔وکلا کے دلائل مکمل ہونیکے بعد جج امجد علی شاہ نے فرد جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے، مجموعی طور پر 100 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔عمران خان اور دیگر پر عائد فرد جرم میں الزامات کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماں پر جی ایچ کیو پرحملہ، افواج پاکستان کو بغاوت پراکسانے کا الزام ہے۔

فرد جرم میں پی ٹی آئی رہنماں پر 9 مئی سے قبل منصوبہ بندی کرکے عسکری اہداف کا تعین اور 9مئی واقعات، ملکی داخلی، سلامتی اور ریاستی استحکام پر براہ راست حملیکاا لزام ہے۔فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے سیاسی مقاصد کے لیے دہشت گرد تنظیموں کی طرز پر منظم منصوبہ بندی کی، پرتشدد مظاہروں سے حکومت کو دبا میں لانا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے، جولائی 2023 میں محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 مئی واقعات پر رپورٹ جاری کی۔

فرد جرم میں پی ٹی آئی رہنماں پر 102 گاڑیوں کو نقصان پہنچانے اور 26 سرکاری عمارتوں پر منظم حملے کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ فردجرم میں کہا گیا ہے کہ سانحہ 9 مئی میں 1 66کروڑ 56 لاکھ روپے مجموعی نقصان کا تخمینہ ہے۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے، مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت 143 ملزمان نامزد ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com