LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حسان طارق نے راولپنڈی ریسٹورینٹس کیٹررز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے زیر قیادت آنے والے تاجروں کے وفد کی جانب سے میچز کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائے جانے پر فوڈ اسٹریٹ کو کھولنے کے احکامات جاری کردئیے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حسان طارق نے راولپنڈی ریسٹورینٹس کیٹررز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے زیر قیادت آنے والے تاجروں کے وفد کی جانب سے میچز کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائے جانے پر فوڈ اسٹریٹ کو کھولنے کے احکامات جاری کردئیے۔

گزشتہ روز محمد فاروق چوہدری صدر راولپنڈی ریسٹورنٹس کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کی سربراہی میں فوڈ سٹریٹ کے تاجران نے ایڈیشنل دپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حسان طارق سے اہم ملاقات کی ۔اس موقع پر چیئرمین ایسوسی ایشن ممتاز احمد، نائب صدر ندیم عالم کیانی، حبیب اللہ زاہد، چوہدری قمر عثمان، حاجی پاشا خان اور معظم الحق سمیت دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ صدر محمد فاروق چوہدری اور چیئرمین ممتاز احمد نے ایڈیشنل دپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حسان طارق کو فوڈ اسٹریٹ کے تاجروں کے تحفظات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ انٹرنیشنل میچز کے دوران ہم انتطامیہ اور سیکورٹی ایجنسیز کیساتھ مکمل تعاون کرتے ہیں، تاہم ڈومیسٹک میچز کے دوران فوڈ اسٹریٹ کو بند رکھنا سراسر ناانصافی ہے، فوڈ اسٹریٹ بند ہونے سے تاجروں اور ان کے سٹاف کا روزگار شدید متاثر ہوتا ہے، اس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حسان طارق نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کو تیار ہیں ،لیکن میچز کے دوران قواعد و ضوابط کی پاسداری پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔فوڈ اسٹریٹ ڈبل روڈ کے تاجروں کو اداروں کی جانب سے دئیے گئے ٹائم فریم کی مکمل پابندی کرنا ہوگی۔سیکورٹی اداروں کیساتھ مکمل تعاون کرنا ہوگا۔دکان بند کرتے وقت گیس سلنڈر کو باہر نکال کر رکھنا ہوگا۔فوڈ اسٹریٹ میں آنے والوں کو پارکنگ کی اجازت صرف گیٹ نمبر 2 پر دی جائے ہوگی۔چوہدری قمر عثمان فوکل پرسن ہوں گے،جن کی ذمہ داری ہوگی کہ پولیس اور سیکورٹی ایجنسیز کیساتھ مل کر تمام دکاونوں کو چیکنگ کے بعد اپنے سامنے بندکروائیں۔انھوں نے مزید کہا کہ فوڈ اسٹریٹ کے تاجروں کو پولیس کو ایفیڈیوٹ دینا ہوگا جس میں درج ذیل چیزوں کی پاسداری کرنا شامل ہوگا۔اس پر فوڈ اسٹریٹ کی تاجر برادری نے متفقہ طور پر شرائط پر عملدرآمد کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی اور ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com