LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت سی ڈی اے انتظامیہ نے مسیحی ملازمین کے لیے انکے مذہبی تہوارکرسمس کے موقع پر ادارے میں کام کرنے والے تمام مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس الاؤنس کی منظوری دے دی

اسلام آباد سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت سی ڈی اے انتظامیہ نے مسیحی ملازمین کے لیے انکے مذہبی تہوارکرسمس کے موقع پر ادارے میں کام کرنے والے تمام مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس الاؤنس کی منظوری دے دی جسکا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے تحت مورخہ20دسمبر2024؁ء بروزجمعہ تمام مسیحی ملازمین کو ایک موجودہ بنیادی تنخواہ بطورکرسمس الاؤنس ماہ دسمبرکی تنخواہ کے ساتھ ادا کی جائے گی،اس موقع پرچوہدری محمد یٰسین نے چیف کمشنروچیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا،ممبرایڈمنسٹریشن طلعت محمود،ممبر فنانس طاہر نعیم اختر اور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یقینا سی ڈی اے کے غریب مسیحی ملازمین کی خوشیوں میں اضافہ ہو گا اوروہ اس مہنگائی کے دور میں بہتر انداز میں اپنا مذہبی تہوار منا سکیں گے،اس موقع پر مسیحی ملازمین نے اپنے قائد چوہدری محمد یٰسین اور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ ادارکرتے ہوئے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں کرسمس کے موقع پر اضافی تنخواہ کاملناکسی نعمت سے کم نہیں،ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے قائدین اور سی ڈی اے انتظامیہ کو اس طرح کے فلاحی کام جاری رکھنے اورمزید کرنے کی توفیق عطافرمائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com