اسلام آباد (اردو ٹائمز) فیض حمید کو بچانے کیلئے مذاکرات کا ڈراما رچایا گیا ہے، طلال چوہدری
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج اور مذاکرات کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیض حمید کو بچانے کے لیے مذاکرات کا ڈراما رچایا گیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ چھبیسویں ترمیم نہ ہوتی تو 26 نومبر والے کامیاب ہوجاتے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی بیماری کو یہ سیاسی بارگین کے لیے استعمال کرتے تھے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مذاکرات فیض حمید کو بچانے کے لیے ڈراما رچایا گیا ہے، یہ مذاکرات جعلی اور جھانسہ ہیں، ان کی حکومت میں جب بھی ہم نے مذاکرات کی بات کی تو اسے کمزوری سمجھا گیا۔