اسلام آباد (اردو ٹائمز) راولپنڈی،اسلام آباد، لاہور کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (آئی پی ایس )جڑواں شہروں راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت لاہورکے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے، پنجاب حکومت کی ہدایت پر راولپنڈی میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بھی کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔لاہور میں بھی کل تمام سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے ،ڈپٹی کمشنر لاہور نے 16 دسمبر کو چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ پیر 16 دسمبر لاہور شہر کے تمام پبلک و پرائیویٹ سکول و کالجز بند رہیں گے،تمام یونیورسٹیاں گورنمنٹ و پرائیویٹ سکول و کالجز میں چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،سقوطِ ڈھاکہ اور اے پی ایس سانحہ پشاور کے شہدا کی یاد میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا شہدائے آرمی پبلک سکول کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے،16 دسمبر 2014 کا سانحہ بہت گہرا زخم ہے جس کا بھرپانا ممکن نہیں ہے۔