LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسلام آباد پولیس تھانہ کھنہ ٹیم نے شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے والے منظم گر وہ کے دو ارکان کو گرفتا ر کر لیا

اسلام آباد پولیس تھانہ کھنہ ٹیم نے شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے والے منظم گر وہ کے دو ارکان کو گرفتا ر کر لیا،
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ کی نوک پر چھینے گئے قیمتی لیپ ٹاپ ،مو با ئل فون،نقدی اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والااسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں تھانہ کھنہ پولیس ٹیم نے تکنیکی اور انسانی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے موثر کارروائی کے دوران شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں ملو ث منظم گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ کی نوک پر چھینے گئے قیمتی لیپ ٹاپ ،مو با ئل فون، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمدکر لیا گیا، ملزمان کی شناخت محمد عاقب اور عبدالعظم کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعددوارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار- “15 پرفوری اطلا ع دیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com