LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

راولپنڈی (اردو ٹائمز) علی امین گنڈاپور کو عمران خان سے ملاقات کی اجات نہ ملی، جیل کے باہر انتظار کے بعد روانہ

راولپنڈی(آئی پی ایس ) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اپنے پروٹوکول کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے مگر انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

علی امین گنڈا پور کو اڈیالہ جیل کے باہر روکا گیا اور وہ گیٹ نمبر 5 کے باہر پروٹوکول کے ہمراہ موجود رہے۔ بعد ازاں جیل عملے نے علی امین کو آگاہ کیا کہ ابھی ملاقات سیمتعلق کوئی اطلاع نہیں جس کے بعد وزیراعلی کے پی پروٹوکول کے ہمراہ اڈیالا جیل سے گورکھ پور کی طرف روانہ ہوگئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com