بلوچستان (اردو ٹائمز) صحافی سپورٹس جرنلزم کے ذریعے بلوچستان میں امن , کھیلوں کے فروغ کے لیے پرعزم
(اصغر علی مبارک)
صحافی سپورٹس جرنلزم کے ذریعے بلوچستان میں امن , کھیلوں کے فروغ .کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پرعزم ہیں۔ان خیالات کا اظہار بلوچستان اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر عبداللہ جان (بلوچستان نیوز) , سیکریٹری فنانس محمد اخلاص (اخبار خبر) نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے دورہ میں کیا وفد نےبحریہ ٹاؤن چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کا میچ بھی دیکھا،
وفد نےپاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا آپریشنز مینیجر شکیل خان ، پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سینئر نائب صدر زاہد فاروق ملک اور بانی صدر ساؤتھ ایشین سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن اصغر علی مبارک سے ملاقات بھی کی۔
وفد سےبات کرتے ہوئے پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سینئر نائب صدر زاہد فاروق ملک نےامید ظاہر کی کہ بلوچستان کے سپورٹس صحافی کھیلوں کے فروغ , امن اور ہم آہنگی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔زاہد فاروق ملک وفد نے سپورٹس جرنلزم کے فروغ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی , انہوں نے دورہ کرنے والے بلوچستان کےصحافیوں کو قائداعظم بین الصوبائی گیمز کاسیوینئر بھی پیش کیا۔اس موقع پر بانی صدر ساؤتھ ایشین سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن اصغر علی مبارک نے کہا کہ قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں بلوچستان کے کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی مظاہرہ کیا بلوچستان نے 60 تمغے جیتے جن میں 14 طلائی، 15 نقرئی، اور 31 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ انہوں نےکہا کہ صحافی سپورٹس جرنلزم کے ذریعے بلوچستان میں امن , کھیلوں کے فروغ .کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پرعزم ہیں۔