اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرزمیں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سٹاف کیلئے کرسمس کی تقریب کا انعقاد۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرزمیں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سٹاف کیلئے کرسمس کی تقریب کا انعقاد۔
تمام مسیحی سٹاف کو تحائف پیش کیے گئے،کرسمس محبت بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا تہوار ہے،مسیحی سٹاف ہمارا فخرہیں،ملک کی ترقی میں مسیحی بھائیوں کا اہم کردار ہے،پاکستان پر اقلیتوں کا برابر کا حق ہے،چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرزفیض آبادمیںمسیحی براداری سے تعلق ر کھنے والے سٹاف کیلئے کرسمس کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سٹاف سمیت سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے، مہمان خصوصی چیف ٹریفک آفیسر اسلام آبادنے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو مبارکباد پیش کی اور تمام ملازمین میں پھولوں کے گلدستے، کیک اور تحائف تقسیم کیے،اس موقع پر سی ٹی او اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے کہا کہ کرسمس پیار محبت،بھائی چارے،اور انسانیت کی خدمت کا تہوار ہے، مسیحی اسٹاف ہمارا فخر ہیں ،ہر شعبے میں ملک اور قوم کی خدمت میں نمایاں کارکردگی کے حامل ہیں،پاکستان میں ہر قوم ،نسل اور مذہب سے تعلق رکھنے والے شہری کو برابر کے حقوق حاصل ہیں،تقریب کے اختتام پرسی ٹی او اسلام آباد نے سٹاف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی چھٹیوں کا اعلان بھی کیا۔