LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کے عہدیداران کی آر آئی یوجے کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد۔

اسلام آباد (اردو ٹائمز)سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکرزمان کیانی،سپریم ہیڈ مرزا سعی اختر،سردارمحمد آصف،چوہدری طارق محمودگجر،ملک محمد عاصم،اسدمحمود،محمد سرفرازملک،وارث دلیپ،سلیم بھٹی،ملک محمد اسلم،ملک عدنان ودیگر عہدیداران نے آر آئی یوجے کے نومنتخب صدرمحمد طارق عثمانی،جنرل سیکرٹری رضوان غلزئی،انفارمیشن سیکرٹری مدثرالیاس کیانی،فنانس سیکرٹری یاسرنذرو دیگرعہدیداران کو مبارکباد پیش کی،اس موقع پر مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کے شعبہ سے وابستہ افراد قلم کے مزدور ہیں یہی وجہ ہے کہ دیگر اداروں میں کام کرنے والے محنت کش اور صحافی برادری کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے،سی ڈی اے مزدور یونین ہمیشہ صحافی برادری کی جدوجہد میں برابرکی شریک رہی ہے کیونکہ صحافی برادری نے محنت کشوں کے مسائل کو قلم کے ذریعے جس طرح اجاگر کیا جو قابل تحسین ہے،اس موقع پر ہم یقین دلاتے ہیں کہ سی ڈی اے مزدور یونین ہرفورم پر صحافیوں کے حقوق اور انکے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کرداراداکرتی رہے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com