LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

راولپنڈی (اردو ٹائمز) جی ایچ کیو حملہ: فرد جرم کے خلاف عمران خان سمیت 13 رہنماں کی درخواستیں خارج

راولپنڈی (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس ) نومئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے خلاف عدالت نے عمران خان، شاہ محمود اور وزیر اعلی کے پی سمیت 13 رہنماں کی درخواستیں مسترد کردیں۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے خلاف عمران خان اور دیگر رہنماں نے درخواستیں دائر کیں جس پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے محفوظ فیصلہ سنادیا اور درخواستیں مسترد کردیں۔

عدالت نے فواد چودھری، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، شیخ رشید احمد کی درخواست بھی مسترد کردی اور کہا کہ فرد جرم عائد کرنے کے بادی النظر میں شواہد موجود ہیں جبکہ سانحہ 9 مئی کے 5 ملزمان میجر ستی، ایم این اے احمد چٹھہ کی عمرہ پر جانے کی درخواستیں بھی مسترد کردیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com