LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) حکومت کا کمیشن بنانے کا ارادہ نہیں، کل سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال پرعمل کیا جائے، عمران خان

اسلام آباد (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا کمیشن بنانے کا ارادہ نہیں ہے، کل سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال پر عمل شروع کردیا جائے۔اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو میں علیمہ خان کا کہناتھاکہ جب یہاں سے سزا ہوتی ہے تو ہائی کورٹ سے ریلیف مل جاتا ہے اور القادر ٹرسٹ کا کیس ہائیکورٹ جائے گا جس میں چھ مہینے لگ سکتے ہیں، اگلے 3 سے 4 مہینے تو بانی پی ٹی آئی پکے جیل میں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو 26 نومبر کو احتجاج میں گرفتار ہوئے ان پر مزید مقدمات بنائے جارہے ہیں۔
علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کے 2 مطالبات ہیں لیکن حکومت کی نیت نہیں کہ لوگوں کو رہا کیا جائے، اگر حکومت نے کل تک 9 مئی اور 26 نومبر پر کمیشن بنانے کا مطالبہ نہ مانا تو ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال پر عمل شروع ہوجائیگا۔ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ حکومت کا کمیشن بنانے کا ارادہ نہیں ہے، کل کال پر عمل شروع کردیا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com