LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ

،میٹنگ میں ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوزسمیت دیگر افسران کی شرکت،ایس ایس پی آپریشنز نے افسران کی کار کردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا،میٹنگ میں ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوزسمیت دیگر افسران نے شرکت کی،ایس ایس پی آپریشنز نے افسران کی کار کردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن(ر)عامر خان نیازی کا کہنا تھا کہ جرائم کی روک تھام اولین ذمہ داری ہے، زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرکے بروقت چالان جمع کروائیں اور موثر پیروی کریں تاکہ ملزمان کی سزایابی یقینی بنائی جا سکے،

ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز مقدمات کی تفتیش کی خود نگرانی کریں، ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز مربوط حکمت عملی کے تحت گشت کے نظام کو موثر بنائیں تاکہ جرائم کی بیخ کنی کی جا سکے، منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے،اہم مقامات پر سنیپ چیکنگ اورپیٹرولنگ کو مزید موثر بنایا جائے،منظم اورمتحرک گینگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے،تھانوں کے ریکارڈ کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے، تھانوں میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے آپ سب کا کردار بہت اہم ہے جس کے لیے راولپنڈی پولیس 24/7 مصروف عمل ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com