بشریٰ بی بی کو بڑا ریلیف مل گیا ، نیب گرفتاری سے انکاری
سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کواحتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔
نیب پراسکیوٹر سردار مظفرنے کہا کہ ہماری کسی کیساتھ ذاتی دشمنی نہیں، ہم نے بشریٰ بی بی کے کبھی وارنٹ جاری نہیں کیے، جب وارنٹ ہی نہیں تو درخواست ضمانت خارج کی جائے،
بشریٰ بی بی کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ہم نے یہی سننا ہے کہ نیب کتنا پارسا ہے تو آج سے نہیں سپریم کورٹ کے حکم نامے سے شروع کریں گے، نیب کی طرف سے انکوائری میں طلبی کا ایک نوٹس بھی نہیں بھیجا گیا، انکوائری تحقیقات میں تبدیل ہوئی،
خواجہ حارث نے کہا کہ بشریٰ بی بی عدالت کے حکم پر نیب کے دفتر اپنے شوہر کیساتھ گئیں،
نیب نے عمران خان کو اندر بلایا، بشریٰ بی بی کو کہا آپ کا تو وقت ہی نہیں ہے،
بشریٰ بی بی 6 گھنٹے گاڑی میں بیٹھ کر عمران خان کا انتظار کرتی رہیں،
تفتیشی افسر میاں عمر ندیم نے عدالت میں بیان دیا کہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے کسی قسم کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے گئے،
بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی ضرورت نہیں، بشری بی بی کے وارنٹ گرفتاری نہ ہونے کی وجہ سے عدالت نے درخواست نمٹا دی