LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

نیپرا نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 60 پیسے کا اضافہ کردیا۔
نیپرا نے نیشنل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کی، جس میں اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
نیپرا نے بجلی ایک روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، جس کے مطابق بجلی صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
نیپرا کے مطابق اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com