LOADING

Type to search

قومی خبریں

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کریسنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول شادمان کا دورہ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کریسنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول شادمان کا دورہ، صوبائی وزیر بلال افضل بھی ہمراہ تھے
نگران وزیراعلیٰ کے بچوں سے مختلف سوال، بچوں کے برجستہ جواب سن کر مسکرادیئے اوران سے شفقت کا اظہار کیا
محسن نقوی نے سکول میں اپنے دور طالب علمی کی یادیں تازہ کیں،اپنے اساتذہ کیساتھ خصوصی طورپر تصویریں بنوائیں
کریسنٹ ماڈل سکول ایک قابل فخر تعلیمی ادارہ،شاندار روایات اب تک قائم ہیں،سکول کی شعبہ تعلیم میں اپنی منفرد تاریخ ہے
سرکاری سکولوں کو بہتر بنانے کیلئے کریسنٹ ماڈل سکول کی انتظامیہ سے مشاورت کی جائے گی:محسن نقوی
لاہور31مئی: -نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کریسنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول شادمان کا دورہ کیا۔ کریسنٹ ماڈل سکول کے سابق طالب علم صوبائی وزیر بلال افضل بھی ہمراہ تھے۔ محسن نقوی اور بلال افضل نے اپنی مادر علمی میں اپنے اساتذہ سے ملاقات کی۔محسن نقوی نے سکول کے مختلف سیکشن کا وزٹ کیااوربچوں سے تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھا۔ نگران وزیراعلیٰ نے بچوں سے مختلف سوال کیے،محسن نقوی بچوں کے برجستہ جواب سن کر مسکرادیئے اوران سے شفقت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے سکول میں اپنے دور طالب علمی کی یادیں تازہ کیں اوران کلاس رومز کا دورہ کیا جہاں وہ خودپڑھتے رہے۔ محسن نقوی نے اپنے اساتذہ کے ساتھ خصوصی طورپر تصویریں بنوائیں۔ محسن نقوی نے سکول کے سپورٹس ملازم ا کبر کودیکھ کر پاس بلایا اورگلے لگاکرحال پوچھا۔ محسن نقوی نے سوئمنگ پول،جمناسٹک،بیڈمنٹن،فٹ بال،لائبریری،آڈیٹوریم او ردیگر سیکشن بھی دیکھے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ اپنے اساتذہ سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے۔جب ہم پڑھتے تھے تو سکول میں اتنی زیادہ سہولتیں نہیں تھیں،

اب جدید سہولتیں دیکھ کر مسرت ہوئی ہے۔ کریسنٹ ماڈل سکول ایک قابل فخر تعلیمی ادارہ ہے،اس کی شاندار روایات اب تک قائم ہیں۔کریسنٹ ماڈل سکول کی شعبہ تعلیم میں اپنی منفرد تاریخ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں آج جس مقام پر ہوں، اس میں میرے اساتذہ کا بہت بڑا کردار ہے۔ رہنمائی، دوستی، لامتناہی تعاون اور مہربانی، یہ وہ الفاظ ہیں جو میں اپنے اساتذہ کے ساتھ منسلک کرتا ہوں۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ سرکاری سکولوں کو بہتر بنانے کیلئے کریسنٹ ماڈل سکول کی انتظامیہ سے مشاورت کی جائے گی۔ پرنسپل رابعہ نجم نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو سکول کی تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیوں کے بارے میں بریف کیا۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *