LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

راولپنڈی(اردو ٹائمز) وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر منسٹر ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری میں ڈائیلائسز سینٹر کا افتتاح

وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر منسٹر ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری میں ڈائیلائسز سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ، ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) مری کیپٹن (ریٹائرڈ) قاسم اعجاز, اسسٹنٹ کمشنر مری کامران صغیر ، چیف ایگزیکٹو افیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مری ڈاکٹر اعجاز خان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر مری ڈاکٹر اظہر محمود عباسی اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام عباسی موجود تھے۔ منسٹر ہیلتھ کا کہنا تھا کہ ڈائیلائسز سنٹر مری کا افتتاح کرتے ہوئے مجھے بڑی خوشی ہو رہی ہے ، یہاں پر غریبوں کو مفت علاج فراہم کیا جائے گا اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پرانہوں نے ڈائیلائسز سنٹر اور ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com