LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں کرائم نیوز

ہری پور (اردو ٹائمز) گریٹ افیسر ایس ایچ او چن زیب تنولی*ہری پور تھانہ سٹی پولیس کی بروقت کاروائی ،ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور سے اغواء ہونے والا نومولود بچہ بازیاب

گریٹ افیسر ایس ایچ او چن زیب تنولی*ہری پور تھانہ سٹی پولیس کی بروقت کاروائی ،ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور سے اغواء ہونے والا نومولود بچہ بازیاب ،ملزمہ گرفتار ،مقدمہ درج رجسٹر۔

گزشتہ روز تھانہ سٹی کی حدود ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور کے لیبر روم سے نومولود بچہ اغواء ہونے کا واقع رونما ہوا۔مدعی محمد جاوید کی رپورٹ پر ملزمہ/ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 363/34تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا

ہری پور ( کرائم رپورٹر ) ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی محمد سجاد اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کیڈٹ چن زیب تنولی اور دیگر افسران و جوانوں پر مشتعمل ٹیم تشکیل دے کر اغواء ہونے والے بچے کو جلد از جلد بازیاب کروانے اور ملزمہ /ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ۔پولیس ٹیم نے نہایت قلیل وقت میں حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمہ مسماۃ (ص) زوجہ کامران سکنہ بیڑ حال حسینی چوک کھلابٹ کو گرفتار کر کے بچہ بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کردیا ۔گرفتار ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com