LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

کراچی(اردو ٹائمز) سینئر صحافی اختر شاہین رند سے لوٹ مار، گاڑی چھیننے کی واردات کا اب تک سراغ نہ مل سکا

 سینئر صحافی اینکر پرسن میٹرو ون نیوز اختر شاہین رند، احسن جتوئی و اہل خانہ کے ساتھ لوٹ مار و گاڑی چھیننے کے معاملے میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ پولیس ڈکیتی کے پانچ روز بعد بھی کار اور ڈکیتوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔ فرائض میں غفلت برتنے والے مددگار 15 اور پولیس افسران کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار 15 اکتوبر کی رات پونے 8 بجے ناردرن بائی پاس اٹک پٹرول پمپ کے پاس تین ڈکیتوں نے واردات کی تھی۔ واردات کا مقدمہ نمبر 1004/2023 تھانہ سرجانی ٹاؤن میں درج ہے۔ اختر شاہین رند کو اہل خانہ اور کزن صحافی احسن جتوئی سمیت لوٹ لیا گیا تھا۔ موٹر سائیکل سوار تین ڈکیتوں نے موبائل فونز، نقدی لوٹنے کے ساتھ کار بھی چھین لی تھی، پولیس چھینی گئی کلٹس کار نمبر AUY139 کا سراغ لگانے میں بھی ناکام ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کا نوٹس لینا بھی بے کار گیا۔ متاثرہ صحافی اختر شاہین رند کا کہنا ہے کہ ان سے اب تک کسی سینئر پولیس افسر نے رابطہ نہیں کیا، واردات کے بعد سے انہیں نہیں پتہ کہ اس پر پولیس نے کیا پیش رفت کی ہے۔ متاثرہ صحافی کا کہنا ہے کہ واردات کے ذمہ دار ڈی آئی جی ویسٹ، ایس ایس پی ویسٹ، ڈی ایس پی و ایس ایچ او سرجانی ہیں، ان تمام افسران کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔ اختر شاہین رند نے مطالبہ کیا کہ مددگار 15 کی نااہلی پر بھی ایکشن لیا جائے، ان تمام افسران نے اپنی ذمہ داریوں سے کوتاہی برتی ہے۔ اختر شاہین رند نے مطالبہ کیا کہ گاڑی اور لوٹا ہوا سارا سامان فوری برآمد کرایا جائے۔ انہوں نے الٹی میٹم دیا کہ اگر 24 گھنٹوں میں ریکوری نہ کرائی گئی تو اہل خانہ، بچوں اور صحافیوں کے ہمراہ پریس کلب کے باہر دھرنا دیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com