اردو ٹائمز ڈیجیٹل : قائمہ کمیٹی اجلاس میں خالد مگسی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے
قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور حکومتی اتحادی خالد مگسی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا قیصر احمد شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران اتحادی رکن خالد مگسی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے اور کہا کہ ہماری حکومت عوام کو سہولیات خیرات میں دے رہی ہے، حکمران ووٹ لینے جائیں گے تو لوگ دھکے مار کر نکال دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو کیا سہولیات دے رہے ہیں؟ لوگ خود کشیوں پر مجبور ہیں، بلوچستان کے عوام کو صرف 2 گھٹنے بجلی ملتی ہے، حکومت کو عوام کا احساس نہیں، ہمارے ووٹر سخت ناراض ہیں۔حکومتی اتحادی کا کہنا تھا کہ کراچی میں غریب اور متوسط طبقہ ہر سہولت سے محروم ہے، حکومت عوام کو بجلی، گیس، پانی اور سستی اشیا دینے میں ناکام ہے، کراچی میں ڈیفنس میں رہنے والا بھی گیس کو ترس رہا ہے